06:49 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

پنجاب میں ای ٹیکسی منصوبہ: 1100 الیکٹرک گاڑیاں بلاسود اقساط پر فراہم ہوں گی

ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور جدید سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے پنجاب حکومت نے ای ٹیکسی منصوبے کا آغاز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وزیرِ ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کی زیر صدارت اجلاس میں منصوبے کی پیش رفت، گاڑیوں کی اقسام، قیمتوں اور تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چارجنگ اسٹیشنز اور دیگر سہولیات سے متعلق بھی اہم فیصلے کیے گئے۔

پہلے مرحلے میں 1100 الیکٹرک گاڑیاں بلاسود آسان اقساط پر دی جائیں گی۔ ای ٹیکسی اسکیم کی شرائط نہایت آسان رکھی جائیں گی۔ عوامی اشتہار کے ذریعے آئندہ چند ہفتوں میں منصوبے کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔

یہ منصوبہ نہ صرف ماحولیاتی بہتری کی طرف اہم قدم ہے بلکہ روزگار اور جدید سفری سہولت بھی فراہم کرے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION