09:28 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

پنجاب پی اے سی کا پی ٹی آئی حکومت کے دور کے کرپشن کیسز کی تحقیقات کا فیصلہ

پنجاب پی اے سی کا پی ٹی آئی حکومت کے دور کے کرپشن کیسز کی تحقیقات کا فیصلہ

پنجاب پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (PAC) نے پی ٹی آئی حکومت کے دور کے کرپشن کیسز کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور 2019 کے 18 مالی بے ضابطگیوں کے کیسز کو اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، PAC پنجاب نے ڈیرہ غازی خان اور فیصل آباد کے ڈی ایچ اوز میں مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا کام ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن کے سپرد کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ، PAC-III نے وزیر اعلیٰ انسپکشن ٹیم سے بھی معاونت طلب کر لی ہے تاکہ تحقیقات کو مزید شفاف اور جامع بنایا جا سکے۔

کمیٹی نے عثمان بزدار حکومت سے متعلق اہم ریکارڈ، بالخصوص محکمہ صحت اور دیگر شعبوں کے دستاویزات طلب کیے ہیں۔ ریکارڈ جمع نہ کروانے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، پی اے سی پنجاب نے خبردار کیا۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ دو ہفتے قبل پی اے سی پنجاب کی ایک تحقیقی رپورٹ میں ڈیرہ غازی خان کے سرکاری اسکولوں میں فنڈز کے غلط استعمال کا انکشاف ہوا تھا۔ رپورٹ میں اسکول کے انفراسٹرکچر اور فرنیچر پر غیر منظور شدہ اخراجات سامنے آئے، جبکہ 2020-21 میں ضلعی تعلیمی اتھارٹی نے 99 کروڑ روپے خرچ کیے، مگر ان خریداریوں کی کوئی تصدیق نہیں ہو سکی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION