05:05 , 28 جولائی 2025
Watch Live

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان، عوام کو نیا جھٹکا

پٹرول اور ڈیزل

حکومت کی جانب سے عوام کو نیا مالی جھٹکا دینے کی تیاری کی جا رہی ہے، کیونکہ کل سے ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ساڑھے 3 روپے فی لٹر تک اضافے کی توقع کی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) نے وزارت خزانہ کو قیمتوں میں ردوبدل کی سمری بھیج دی ہے۔

وزارت خزانہ اور وزیراعظم کی منظوری کے بعد قیمتوں میں حتمی ردوبدل کیا جائے گا، جس کے بعد رات 12 بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیزی کے سبب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے، جو کہ مقامی سطح پر بھی اثر انداز ہو سکتا ہے۔

نئے نرخوں کے نفاذ سے عوام پر مزید مالی بوجھ پڑنے کا خدشہ ہے، خاص طور پر ان بڑھتی ہوئی قیمتوں کے نتیجے میں روزمرہ کی اشیاء کی قیمتوں پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION