08:49 , 16 جولائی 2025
Watch Live

پہلگام حملہ: منوج سنہا کے اعتراف نے مودی سرکار کا جھوٹ بے نقاب کر دیا

بھارت میں مودی حکومت کا پہلگام فالس فلیگ آپریشن بے نقاب ہو گیا، جب مقبوضہ کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے خود سیکیورٹی کی ناکامی کا اعتراف کر لیا۔

ٹائمز آف انڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں منوج سنہا نے تسلیم کیا کہ حملے میں فوج اور دیگر سیکیورٹی ادارے ناکام رہے، اور حملہ آوروں کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ اس اعتراف کے بعد اپوزیشن جماعتوں کانگریس اور نیشنل کانفرنس نے منوج سنہا سے استعفے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

کانگریس کا مؤقف ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی سیکیورٹی کی مکمل ذمہ داری مودی سرکار پر ہے، اور حکومت کو عوام سے معافی مانگ کر مستعفی ہونا چاہیے۔

نیشنل کانفرنس کے مطابق سنہا کی ناکامی نے کشمیری عوام کی جان و مال کو خطرے میں ڈال دیا، جبکہ 26 ہلاکتوں کے بعد ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی ناگزیر ہے۔

ادھر، دی وائر کی رپورٹ کے مطابق بھارت، پہلگام واقعے میں پاکستان کے مبینہ کردار کے ثبوت عالمی سطح پر پیش کرنے میں ناکام رہا۔ لیفٹیننٹ گورنر کا اعتراف مودی سرکار کے اس دعوے کی بھی تردید کرتا ہے کہ "دہشتگرد سیاحوں کو نشانہ نہیں بناتے”۔

یاد رہے کہ بھارتی فوج کے سابق افسران، سول سوسائٹی اور بعض سیاسی رہنماؤں نے بھی پہلگام واقعے کو "من گھڑت اور سیاسی چال” قرار دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION