05:41 , 8 نومبر 2025
Watch Live

پہلگام واقعہ انتخابی ڈرامہ تھا، سابق وزیر خارجہ نے مودی سرکار کے جھوٹ کا پول کھول دیا

نئی دہلی: سابق بھارتی وزیر خارجہ اور آل انڈیا ترنمول کانگریس کے رہنما یشونت سنہا نے دعویٰ کیا ہے کہ پہلگام میں پیش آنے والا واقعہ بیرونی حملہ نہیں بلکہ سیاسی فائدے کے لیے رچایا گیا ایک ڈرامہ تھا۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے سنہا نے کہا کہ مودی حکومت نے بہار کے آئندہ انتخابات کے پیش نظر اس واقعے کو منصوبہ بندی سے پیش کیا، جیسا کہ پلوامہ حملے کے وقت بھی انتخابی مقاصد کے لیے کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے قومی سلامتی جیسے حساس معاملات کو انتخابی ہتھیار بنایا، اور پلوامہ کے شہداء کے نام پر ووٹ مانگے۔ سنہا کے بقول، بی جے پی ایک بار پھر انتخابی فائدے کے لیے ایسے ہی جذباتی ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 26 بھارتی سیاحوں کی ہلاکت کے بعد بھارت نے پاکستان پر الزام تراشی شروع کی، جس کے جواب میں پاکستان نے بھرپور مؤقف اختیار کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدے کی معطلی اور بھارتی فوجی اقدامات کا جواب سخت سفارتی و عسکری انداز میں دیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION