12:19 , 8 نومبر 2025
Watch Live

پہلی بار اسرائیل کیخلاف خیبرشکن میزائل کا استعمال

پہلی بار اسرائیل کیخلاف خیبرشکن میزائل کا استعمال

امریکی فضائی حملوں کے جواب میں ایران نے اسرائیل پر طاقتور میزائل حملہ کر دیا ہے جس کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق کم از کم 40 میزائل تل ابیب، حیفہ اور دیگر اہم شہروں میں مختلف مقامات پر داغے گئے۔ اسرائیل کے 400 سے زائد شہروں اور قصبوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے اور کئی علاقوں میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔

رپورٹس کے مطابق ایران نے پہلی بار جدید خيبر شکن میزائل استعمال کیے ہیں جو دشمن کے ریڈار کو دورانِ پرواز دھوکہ دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ایرانی حکام کا دعویٰ ہے کہ میزائل ہدف پر سائرن بجنے سے پہلے ہی پہنچ گئے تھے۔

اب تک کی اطلاعات کے مطابق اسرائیل میں 24 افراد ہلاک اور 86 زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے شمالی اور مرکزی علاقوں سے میزائل حملے جاری رہنے کی تصدیق کی ہے۔

ایرانی سرکاری ٹی وی نے خيبر شکن میزائل کی اسرائیل کی جانب روانگی کے مناظر بھی نشر کیے ہیں۔ ایرانی ذرائع کے مطابق بن گوریون ایئرپورٹ، فوجی اڈے اور تحقیقاتی مراکز بھی میزائل حملوں کا ہدف بنے ہیں۔

ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر صورتحال نہ رکی تو مزید جدید میزائلوں کا استعمال کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION