03:10 , 28 جولائی 2025
Watch Live

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

Petroleum Prices Increased in Pakistan for the Next 15 Days

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گیا ہے۔ وزارتِ خزانہ نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور نئی قیمتیں آئندہ 15 دنوں تک نافذ العمل رہیں گی۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 258 روپے 43 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے اور نئی قیمت 262 روپے 59 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تبدیلی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ رد و بدل کیا گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں حالیہ اضافے سے ٹرانسپورٹ اور روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ متوقع ہے جس سے عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ پڑے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION