11:20 , 27 جولائی 2025
Watch Live

پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن کامیابی سے مکمل

قومی ایئر لائن پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن جمعرات کی شب کامیابی سے مکمل ہو گیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق مدینہ سے اسلام آباد آنے والی آخری حج پرواز رات 8:30 بجے پہنچی۔ پی آئی اے نے 10 جون سے 10 جولائی تک جاری رہنے والے آپریشن کے دوران 147 پروازوں کے ذریعے 41,500 سے زائد حجاج کو وطن واپس پہنچایا۔

حج پروازوں کی 90 فیصد سے زائد روانگیاں شیڈول کے مطابق ہوئیں، جبکہ آپریشن کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ اور ملتان سے کیا گیا۔ بوئنگ 777 اور ایئربس 320 طیارے استعمال کیے گئے۔

حجاج کرام نے پی آئی اے کی خدمات پر اطمینان کا اظہار کیا، جبکہ سی ای او عامر حیات نے کامیاب آپریشن پر تمام ٹیموں کو مبارکباد دی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION