07:30 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

پی آئی اے کی نجکاری میں تیزی، سرمایہ کار گروپ اگلے ہفتے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کریں گے

پی آئی اے کی نجکاری میں تیزی، سرمایہ کار گروپ اگلے ہفتے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کریں گے

وفاقی حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (PIA) کی نجکاری کے عمل کو تیز کر دیا ہے، اور اس سلسلے میں شارٹ لسٹ کیے گئے چار سرمایہ کار گروپ آئندہ ہفتے کراچی میں پی آئی اے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق، ان گروپوں کو ادارے کے ہیڈ کوارٹر میں تفصیلی بریفنگ دی جائے گی جس میں انسانی وسائل، مالی امور، فضائی بیڑے کی تفصیلات اور اندرون و بیرون ملک پروازوں سے متعلق معلومات شامل ہوں گی۔

پی آئی اے کے اعلیٰ حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ان دوروں کے لیے مکمل تیاری یقینی بنائیں۔ ایک اہم پیش رفت کے تحت ان تمام چار سرمایہ کار گروپوں کو بڈنگ کے عمل سے قبل پی آئی اے کے سرکاری کاروباری ریکارڈز تک رسائی دی جائے گی۔

یہ اقدام ممکنہ سرمایہ کاروں کو ادارے کے کاروباری ماڈل کو سمجھنے اور مؤثر و مسابقتی بولیاں تیار کرنے کے لیے معلومات فراہم کرنے کے مقصد سے اٹھایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION