01:01 , 27 جولائی 2025
Watch Live

پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 252 رنز کا بڑا ہدف دیدیا

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے ایک اہم میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 252 رنز کا ہدف دے دیا۔

کراچی کنگز کی جانب سے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کے فیصلے کے بعد، اسلام آباد یونائیٹڈ نے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنائے۔

ایلکس ہیلز نے 29 گیندوں پر جارحانہ 88 رنز کی اننگز کھیلی، جب کہ صاحبزادہ فرحان نے 73 اور شاداب خان نے 42 رنز بنائے۔ دیگر بیٹرز میں حیدر علی 19 جبکہ بین ڈورشوئس 10 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

کراچی کنگز کی جانب سے میر حمزہ، عامر جمال اور خوشدل شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ: ایلکس ہیلز، صاحبزادہ فرحان، رسی وین ڈر ڈوسن، سلمان علی آغا، حیدر علی، محمد غازی غوری (وکٹ کیپر)، شاداب خان (کپتان)، بین ڈورشوئس، عماد وسیم، سلمان ارشاد، ٹائمل ملز۔

کراچی کنگز: ڈیوڈ وارنر (کپتان)، ٹم سیفرٹ، جیمز وِنس، سعد بیگ (وکٹ کیپر), خوشدل شاہ، عرفان خان نیازی، محمد نبی، عامر جمال، عباس آفریدی، حسن علی، میر حمزہ۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION