05:04 , 27 جولائی 2025
Watch Live

پی ایس ایل 10 ایلیمینیٹر: لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 203 رنز کا ہدف دیدیا

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے دوسرے ایلیمینیٹر میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو فتح کے لیے 203 رنز کا ہدف دیا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 202 رنز بنائے۔

لاہور کی جانب سے کوشل پریرا 61 اور محمد نعیم 50 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ دیگر بلے بازوں میں عبداللہ شفیق نے 25، راجاپکشا نے 22، آصف علی نے 15 اور فخر زمان نے 12 رنز بنائے، جبکہ شکیب الحسن بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

اسلام آباد کی جانب سے ٹائمل ملز نے 3، سلمان ارشاد نے 2، جب کہ عماد وسیم اور جیمی نیشم نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION