06:29 , 27 جولائی 2025
Watch Live

پی ایس ایل 10 میں آج بریسٹ کینسر آگاہی دن منایا جائے گا

بریسٹ کینسر

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے 30ویں میچ کے موقع پر راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پیر، 19 مئی کو گلابی رنگ میں رنگا جائے گا۔ اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز آمنے سامنے ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق یہ اقدام چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

پی ایس ایل کی یہ کاوش پنک ربن مہم کے تحت کی جا رہی ہے، جس کا مقصد بریسٹ کینسر سے متعلق شعور اجاگر کرنا اور اس بیماری سے متاثرہ افراد سے یکجہتی کا اظہار کرنا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لیگ سماجی ذمہ داریوں کے تحت صحت سے متعلق معاملات اور فلاحی مقاصد کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔

پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر نے کہا،
"بریسٹ کینسر ایک سنگین مسئلہ ہے جو بہت سی زندگیوں کو متاثر کرتا ہے، اور اس کی بروقت تشخیص بے حد ضروری ہے۔ پی ایس ایل ہمیشہ سے ایسے اہم موضوعات پر شعور اجاگر کرنے میں پیش پیش رہا ہے۔”

اس خصوصی دن کی مناسبت سے:

  • اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی گلابی رنگ کی خصوصی کٹس پہنیں گے۔

  • کراچی کنگز اور میچ آفیشلز گلابی کیپس پہن کر مہم کی حمایت کریں گے۔

  • تمام کھلاڑی، کوچنگ اسٹاف، کمنٹیٹرز اور میچ آفیشلز گلابی ربنز لگائیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 3 مئی کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں پی ایس ایل نے چائلڈہڈ کینسر آگاہی دن بھی منایا تھا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION