ویب ڈیسک
|
8 مہینے پہلے
پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی منفرد انداز میں کر دی گئی

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ نے اپنے تاریخی10 ویں ایڈیشن کی ٹرافی Luminara کی رونمائی کراچی کے ساحلی سمندر بحیرہ عرب میں منفرد انداز میں منعقد کرکے تاریخ رقم کردی۔
یہ بے مثال اقدام لیگ کی تاریخ میں ایک نئے سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے جو جدت، ابھرنے کی قوت اور پاکستان کے پریمیر ٹی ٹوئنٹی مقابلے کی روح کی علامت ہے۔
حیرت انگیز شاہکار Luminara کو ٹھوس چاندی کی شیٹ سے تیار کیا گیا ہے جس میں مشینی طریقے سے پیچیدہ پتھروں کی ترتیب کی گئی ہے۔ 10 کلو گرام وزنی ٹرافی کو 22,850 چمکدار زرکون پتھروں سے مزین کیا گیا ہے جو باصلاحیت اسٹارز ، جذبے، توانائی او بہترین مقابلے کی عکاسی کرتی ہے جو ایچ بی ایل پی ایس ایل کا تعارف ہے۔
لومینارا نام روشنی کی علامت ہے جو لاطینی لفظ ‘luminare’ سے لیا گیا ہے جس کا مطلب ہے ‘ٹارچ’ اور ‘lumens’ کا مطلب ہے ‘روشنی۔
ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب کے کھلے پانیوں میں کی گئی جہاں ایک پیشہ ور غوطہ خور نے پاک بحریہ کے تعاون سے گہرے سمندر سے جیسے ایک خزانہ برآمد کیاہو اور یہ ٹرافی کراچی میں موجود ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اسٹیک ہولڈرز کے حوالے کی۔ یہ بیانیہ لیگ کی گہرائی، ارتقاء اور غیر متزلزل جذبے کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس منفرد منظر کے موقع پر پی سی بی اور ایچ بی ایل کے حکام، فرنچائز کے نمائندے اور کرکٹرز موجود تھے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ سمندر میں ‘Luminara’ کی نقاب کشائی لیگ کی جدت اور عمدگی کے عزم کا ثبوت ہے۔ جیسا کہ ہم ایچ بی ایل پی ایس ایل کی ایک دہائی منا رہے ہیں، یہ ٹرافی لیگ کی چمکتی ہوئی میراث اور اس کے روشن مستقبل کی نمائندگی کرتی ہے۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ ہمیشہ سے میدان کے اندر اور باہر آگے بڑھتی رہی ہے۔ جس طرح سمندر گہرائی رکھتا ہے اسی طرح ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹیلنٹ، لچک اور اسپورٹسمین شپ کا گہرا ذخیرہ رہی ہے۔ یہ انوکھی نقاب کشائی اسی جذبے کی گہرائی کی نمائندگی کرتی ہے جو ہمارے کھلاڑی اور شائقین اس کھیل میں لاتے ہیں۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل کا 10واں ایڈیشن 11 اپریل سے 18 مئی تک چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں ہونے والا ہے۔
افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

کراچی میں 14 روز میں 48 ہزار سے زائد ای چالان
16 گھنٹے پہلے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا جاسنڈا آرڈن کے ہمراہ COP30 کانفرنس میں ’پاکستان پویلین‘ کا افتتاح
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم جاسنڈا آرڈرن کے ہمراہ برازیل میں جاری COP30 کانفرنس…16 گھنٹے پہلے
کراچی میں 14 روز میں 48 ہزار سے زائد ای چالان
کراچی پولیس نے ٹریک اینڈ ٹریک سسٹم کے تحت گزشتہ 14 روز کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر…16 گھنٹے پہلے
عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کیس، فریقین سے جواب طلب کر لیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر دائر توہین…18 گھنٹے پہلے
عمر ایوب اور زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم جاری
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت (ATC) نے پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری…19 گھنٹے پہلے

نوشہروفیروز پولیس چوکی فائرنگ: 2 اہلکار جاں بحق
سندھ کے ضلع نوشہروفیروز میں نوشہروفیروز پولیس چوکی فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ بہریا…21 منٹس پہلے
کراچی ایئرپورٹ پر چاندی اسمگلنگ ناکام
پاکستان کسٹمز نے کراچی ایئرپورٹ پر چاندی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے بڑی مقدار میں چاندی برآمد کرلی۔ کسٹمز حکام نے…5 گھنٹے پہلے
اسلام آباد جی الیون کچہری خودکش دھماکا، 12 افراد شہید
آج دوپہر اسلام آباد جی الیون کچہری خودکش دھماکا کے نتیجے میں 12 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ دھماکا…6 گھنٹے پہلے
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا جاسنڈا آرڈن کے ہمراہ COP30 کانفرنس میں ’پاکستان پویلین‘ کا افتتاح
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم جاسنڈا آرڈرن کے ہمراہ برازیل میں جاری COP30 کانفرنس…16 گھنٹے پہلے

محمود عباس اور میکرون کی ملاقات: فلسطینی آئین کے لیے مشترکہ کمیٹی پر اتفاق
پیرس میں محمود عباس اور میکرون کی ملاقات کے دوران…10 منٹس ago
نوشہروفیروز پولیس چوکی فائرنگ: 2 اہلکار جاں بحق
سندھ کے ضلع نوشہروفیروز میں نوشہروفیروز پولیس چوکی فائرنگ کے…21 منٹس ago
اسلام آباد خودکش دھماکا: اقوام متحدہ کی مذمت اور انصاف کا مطالبہ
اقوام متحدہ نے اسلام آباد خودکش دھماکا کی سخت مذمت…3 گھنٹے ago
کراچی ایئرپورٹ پر چاندی اسمگلنگ ناکام
پاکستان کسٹمز نے کراچی ایئرپورٹ پر چاندی اسمگلنگ ناکام بناتے…5 گھنٹے ago















