12:19 , 8 نومبر 2025
Watch Live

پی ایس ایل کی رنگا رنگ تقریب میں عابدہ پروین سمیت دیگر گلوکاروں کی شاندار پرفارمنس

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں عابدہ پروین سمیت دیگر گلوکاروں نے آواز کا جادو جگایا، شائقین جھوم اٹھے۔

افتتاحی تقریب میں معروف صوفی میوزک آرٹسٹ عابدہ پروین نے فن کا مظاہرہ کیا۔ اس کے علاوہ گلوکار علی ظفر کی شاندار پرفارمنس پر شائقین جھوم اُٹھے۔

افتتاحی میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلی مرتبہ افتتاحی میچ سمیت 11 مقابلے ہوں گے۔ شائقین کرکٹ میچ دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔

واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں 11 اپریل سے 18 مئی تک کل 34 میچز کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں شامل ہیں۔ لاہور 13 ، راولپنڈی 11 جبکہ کراچی اور ملتان 5، 5 میچز کی نمائندگی کریں گے۔

پشاور زلمی کی کپتانی بابر اعظم، اسلام آباد یونائیٹڈ کی شاداب خان۔ ملتان سلطانز کی قیادت محمد رضوان، لاہور قلندرز کی شاہین شاہ آفریدی۔ کراچی کنگز کی ڈیوڈ وارنر جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی سعود شکیل کریں گے۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION