03:58 , 28 جولائی 2025
Watch Live

پی سی بی کا پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش سیریز کیلئے ٹکٹوں کی سستی قیمت کا اعلان

پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی20 میچوں کی سیریز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ میچز 28 مئی، 30 مئی اور یکم جون کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شام 8 بجے شروع ہوں گے۔

شائقینِ کرکٹ کو اسٹیڈیم لانے اور لائیو کرکٹ کو ہر فرد کی دسترس میں لانے کے لیے پی سی بی نے ٹکٹوں کی قیمتیں نہایت مناسب رکھی ہیں۔ جنرل انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 200 روپے مقرر کی گئی ہے، جب کہ فرسٹ کلاس ٹکٹ 300 روپے، پریمیئم 400 روپے، وی آئی پی 500 روپے اور وی وی آئی پی انکلوژرز یا گیلری باکسز کی قیمت 2,000 روپے مقرر کی گئی ہے۔

ٹکٹوں کی فروخت 25 مئی سے شروع ہوگی، اور ابتدائی طور پر ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز کی ڈیوس روڈ اور گلبرگ برانچز پر دستیاب ہوں گی۔ ہر فرد اپنے قومی شناختی کارڈ (CNIC) پر زیادہ سے زیادہ چار ٹکٹ خرید سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION