09:15 , 8 نومبر 2025
Watch Live

پی ٹی آئی نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کو ناانصافی قرار دیدیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے کو "مایوس کن” اور "ناانصافی” قرار دے دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ پارٹی کے ساتھ زیادتی ہے، آئین کی غلط تشریح کی گئی اور یہ نشستیں درحقیقت پی ٹی آئی کی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قاضی فائز عیسیٰ کا سایہ آج بھی عدلیہ پر محسوس ہوتا ہے، وقت ثابت کرے گا کہ یہ فیصلہ غلط ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اب کوئی قانونی راستہ نہیں بچا، پی ٹی آئی عوامی اور سیاسی سطح پر احتجاج کرے گی۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کا باضابطہ ردعمل بھی سامنے آیا جس میں کہا گیا ہے کہ ماضی میں یہی عدالت پی ٹی آئی کا آئینی استحقاق تسلیم کر چکی ہے۔ مخصوص نشستوں کو مسترد شدہ جماعتوں میں بانٹنا آئین سے انحراف ہے۔ یہ پاکستان کی عدالتی تاریخ کا سیاہ دن ہے۔ فیصلہ عوامی مینڈیٹ، ووٹ اور نمائندگی کے خلاف ہے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION