09:38 , 22 اکتوبر 2025
Watch Live

پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی کیمپ لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی کیمپ لگانے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ نے شمالی پنجاب کے صدر کو اہم ہدایات جاری کیں ہیں۔ جس کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتوں کی بحالی تک اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ لگا کر دھرنا دیا جائے گا۔

اڈیالہ جیل کیمپ میں روٹیشن کی بنیاد پر اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز اپنے کارکنوں کے ہمراہ دھرنا دیں۔

چیف آرگنائزر کی ہدایت کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا پرامن ہوگا، شمالی ریجنل صدر کیمپ لگانے کے انتظامات کریں۔

عالیہ حمزہ نے ہدایت کی ہے کہ تمام ریجنل صدور مشاورت سے دھرنے کے دنوں کو مختص کر لیں۔ اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی کیمپ کے بعد آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی۔

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION