08:38 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

پی ٹی آئی سینیٹر کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا

پی ٹی آئی کی رکن سینیٹر ثانیہ نشتر کا سینٹ سے استعفیٰ منظور ہو گیا۔

رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی رہنما نے سینیٹرشپ سے استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کو گزشتہ سال بجھوایا تھا۔ آئین کی شق 64(1) کے تحت انکی نشست کو فوری طور پر خالی قرار دے دیا گیا ہے۔

سیکرٹریٹ کے مطابق ثانیہ نشتر کی نشست کو 10 مارچ ، 2025 سے خالی قرار دیا گیا ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ نے استعفی منظوری سے متعلق باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION