06:45 , 27 جولائی 2025
Watch Live

پی ٹی آئی ریلی کا معاملہ، تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ درج

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ریلی کا معاملہ، تھانہ اسلام پورہ میں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

ایف آئی آر کے مطابق مقدمے میں عالیہ حمزہ ، صنم جاوید، نازیہ بلوچ ، انتظار حسین پنجوتہ کو نامزد کیا گیا۔ 35 نامعلوم افراد کو بھی مقدمے میں شامل کیا گیا ہے۔

مقدمہ سب انسپکٹر زاہد محمود کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ نامزد تمام افراد نے ریلی نکالی اور روڈ بلاک کیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION