05:14 , 28 جولائی 2025
Watch Live

بانی پی ٹی آئی کا چوتھی بار پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے چوتھی بار پولی گرافک (جھوٹ پکڑنے والے) ٹیسٹ کرانے سے انکار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور پولیس کی خصوصی ٹیم عدالتی حکم پر 9 مئی کے مقدمات کی تفتیش کے سلسلے میں ٹیسٹ کروانے کے لیے اڈیالہ جیل پہنچی، مگر بانی پی ٹی آئی نہ صرف تفتیش میں تعاون سے گریزاں رہے بلکہ ٹیم کے سامنے پیش بھی نہ ہوئے۔

عمران خان کے انکار کے باعث پولیس ٹیم فوٹو گرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ بھی نہ کر سکی۔ ٹیم کو چار گھنٹے انتظار کے بعد خالی ہاتھ واپس لوٹنا پڑا۔

پولیس ٹیم کی قیادت ڈی ایس پی آصف جاوید کر رہے تھے، جب کہ پنجاب فرانزک ایجنسی کے ماہرین بھی ان کے ہمراہ تھے۔ عمران خان اس سے قبل بھی تین بار ٹیسٹ سے انکار کر چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION