04:44 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

چار شادیوں کی اجازت ہے، مگر…” دانش تیمور کا حیران کن بیان!

پاکستانی اداکار دانش تیمور کا چار شادیوں کے بارے میں حالیہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے، جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔

رمضان ٹرانسمیشن کے دوران، جب دانش تیمور کی اہلیہ عائزہ خان بھی مدعو تھیں، تو ایک موقع پر دانش نے چار شادیوں کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام نے انہیں چار شادیوں کی اجازت دی ہے، لیکن اگر وہ ایسا نہیں کر رہے تو یہ ان کی اہلیہ عائزہ کیلئے محبت اور احترام کا مظاہرہ ہے۔

دانش تیمور کا کہنا تھا کہ آج میں یہ بات عائزہ کے ساتھ اور سب کے سامنے کہہ رہا ہوں کہ مجھے اللہ نے چار شادیوں کی اجازت دی ہے اور یہ میرا حق ہے جو مجھ سے کوئی چھین نہیں سکتا۔ لیکن میں ایسا نہیں کر رہا، یہ میری عائزہ کے ساتھ محبت اور احترام ہے کہ فی الحال میں ان کے ساتھ ہوں۔

اس بیان کو متعدد بار دہرایا جانے پر سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے شدید ردعمل آیا۔ کئی لوگوں نے کہا کہ اس طرح کا بیان دینا عائزہ خان کے ساتھ ان کی محبت اور تعلق کو کم تر دکھانے والا ہے۔

دانش تیمور کا یہ بیان سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن چکا ہے اور ان پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION