11:45 , 7 نومبر 2025
Watch Live

سپارکو نے محرم الحرام کے چاند سے متعلق پیشگوئی کردی

اسلام آباد: قومی خلائی ادارے سپارکو نے محرم الحرام 1447 ہجری کے چاند سے متعلق پیشگوئی کردی ہے۔

ترجمان کے مطابق نیا چاند 25 جون 2025 کو سہ پہر 3:32 بجے پیدا ہوگا، جبکہ 26 جون کی شام ہلال کی عمر تقریباً 28 گھنٹے ہوگی، جو رویت کے لیے موزوں ہے۔

ملک کے ساحلی علاقوں میں چاند دیکھنے کے امکانات زیادہ ہیں، جہاں غروب آفتاب اور چاند کے غروب ہونے میں 75 منٹ کا وقفہ متوقع ہے۔

فلکیاتی لحاظ سے 26 جون کی شام چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں، جس کے مطابق یکم محرم 27 جون اور یوم عاشور 7 جولائی کو ہونے کا امکان ہے۔

رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس 26 جون کی شام کوئٹہ میں ڈی سی آفس میں ہوگا، جس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے، جبکہ زونل کمیٹیاں اپنے اپنے صوبوں میں اجلاس کریں گی۔

واضح رہے محرم الحرام سے نئے اسلامی سال کا آغاز ہوتا ہے۔ ملک بھر میں مجالس، جلوس اور سیکیورٹی اقدامات کے لیے خصوصی پلان ترتیب دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION