08:39 , 27 جولائی 2025
Watch Live

چند سیکنڈز کے 5 کروڑ وصول کرنے والی اداکارہ کون ؟

بالی وڈ اداکارہ نینتھارا سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی بھارتی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں، جو صرف چند سیکنڈز کے اسکرین ٹائم کیلئے کروڑوں روپے وصول کرتی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، نینتھارا نے اپنے کیرئیر کا آغاز بطور ٹی وی میزبان کے طور پر کیا لیکن بعد میں انہوں نے بڑی اسکرین پر تیزی سے شہرت پائی۔ اداکارہ نے ہندی، تامل اور تیلگو میں 75 سے زیادہ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، جن میں سے کئی فلمیں بڑی کامیاب رہی ہیں۔

نینتھارا کے اداکاری کیرئیر کا آغاز ملیالم فلم ماناسیناکارے سے ہوا، جس نے باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کی۔ اس نے چندر مکھی، گجنی، اور باڈی گارڈ سمیت کئی بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نینتھارا نے ایک سیٹلائٹ ڈش کمرشل میں صرف 50 سیکنڈ کیلئے 5 کروڑ روپے چارج کیے اور مختلف ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وہ فی فلم تقریباً 10 کروڑ روپے وصول کرتی ہیں۔

وہ بھارت میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں شامل ہیں، جن کی مجموعی مالیت 200 کروڑ روپے ہے اور وہ 50 کروڑ روپے مالیت کے نجی جیٹ کی مالک ہیں۔

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION