11:37 , 24 جنوری 2026
Watch Live

چیئرمین پی سی بی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی جیت کا کریڈٹ کس کو دیا؟

چیئرمین پی سی بی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں صائم ایوب کی سنچری کو شاندار قرار دیتے ہوئے قومی ٹیم کی فتح پر خوشی کا اظہار کیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق، محسن نقوی نے جنوبی افریقہ کو وائٹ واش کرنے پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ صائم ایوب نے ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

چیئرمین پی سی بی نے محمد رضوان اور بابر اعظم کی بیٹنگ کی بھی تعریف کی اور کہا کہ دونوں نے میچ کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے سفیان مقیم کی عمدہ باولنگ کو بھی سراہا، جو ان کے مطابق قوم کے دل جیتنے میں کامیاب رہی۔

محسن نقوی نے کہا کہ ٹیم کا مجموعی طور پر شاندار ورکنگ اور محنت کا نتیجہ اس شاندار کامیابی کی صورت میں سامنے آیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کا اعتماد بڑھا ہے اور ان کی محنت اور جذبہ ٹیم کی مزید کامیابیوں کا باعث بنے گا۔

پی سی بی چیئرمین نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پاکستانی ٹیم چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں بھی ایسی ہی شاندار کارکردگی دکھائے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 3 میچوں کی ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کی۔ پاکستان نے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سیریز 0-3 سے اپنے نام کی۔

جوہانسبرگ میں کھیلے جانے والے اس میچ میں پاکستان نے 308 رنز اسکور کیے، جس کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم 271 رنز ہی بنا سکی۔ ہنرک کلاسین نے 81 رنز بنائے، مگر ان کی اننگز ناکام ثابت ہوئی۔ دیگر کھلاڑیوں میں کوربن بوش نے 40، ڈسن نے 35 اور زورزی اورینسن نے 26 رنز بنائے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION