06:30 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

چیمپئنز ٹرافی، افغانستان نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 274 رنز کا ہدف دیدیا

لاہور: چیمپئنز ٹرافی کے دسواں میچ میں افغانستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 274 رنز کا ہدف دے دیا۔

افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 273 رنز بنائے۔ افغانستان کی جانب سے صدیق اللہ اتل 85 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ابراہیم زدران 22، رحمت شاہ 12، اور حشمت اللہ شاہدی 20 رنز بنا سکے۔

گلبدین نائب 4، راشد خان 19 اور محمد نبی 1 سکور ہی بنا سکے۔ عظمت اللہ عمرزئی نے 5 چھکے اور 1 چوکے کی مدد سے 67 رنز بنائے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION