04:01 , 28 جولائی 2025
Watch Live

چیمپئنز ٹرافی: ابراہیم زدران نے سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

لاہور: افغانستان کے ابراہیم زدران نے چیمپئنز ٹرافی میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

چیمپئنز ٹرافی کے آٹھویں میچ میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں ابراہیم زدران نے 146 گیندوں پر 177 رنز بنائے۔ اُن کی اننگز میں 12 چوکے اور 6 چھکے شامل ہیں۔

واضح رہے کہ زدران نے انگلینڈ کے ہی بین ڈکیٹ کا 165 رنز کا ریکارڈ توڑا ہے جو انہوں نے موجودہ ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا کے خلاف بنایا تھا۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION