04:17 , 22 اکتوبر 2025
Watch Live

چیمپئنز ٹرافی: بھارتی کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی

بھارتی کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کے لیے دبئی پہنچ گئی ہے۔

بھارتی ٹیم ممبئی سے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی۔ دبئی ایئرپورٹ پر شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد نے ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا، جن میں ایئرپورٹ کے عملے کے افراد بھی شامل تھے جو کرکٹ اسٹارز کو دیکھنے کے لیے جمع ہوئے۔

یہ ٹورنامنٹ پہلی بار 1996 کے ورلڈ کپ کے بعد پاکستان کی میزبانی میں ہو رہا ہے جس کی وجہ سے شائقین کرکٹ میں خاصی دلچسپی پیدا ہو گئی ہے۔

اس بار بھارتی کرکٹ ٹیم بغیر ذاتی عملے کے دبئی پہنچی ہے، کیونکہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے ذاتی شیف اور ہیئر ڈریسرز کو ساتھ لے جانے پر پابندی عائد کر دی ہے، جس کے تحت بھارتی کھلاڑیوں کو ایونٹ کے دوران دستیاب سہولتوں پر انحصار کرنا ہوگا۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION