01:00 , 28 جولائی 2025
Watch Live

چیمپئنز ٹرافی: جنوبی افریقہ نے افغانستان کو 107 رنز سے شکست دیدی

نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے افغانستان کو 107 رنز سے شکست دے دی۔

افغانستان کی ٹیم 316 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 43.3 اوورز میں 208 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ افغان اننگز کا آغاز متزلزل ہوا، اور ٹیم نے پہلے پاور پلے میں دو وکٹوں کے نقصان پر صرف 38 رنز بنائے۔

ٹاپ بلے باز رحمان اللہ گرباز سب سے پہلے آؤٹ ہوئے جنہوں نے 14 گیندوں پر 10 رنز بنائے۔

اس کے بعد کاگیسو ربادا نے ابراہیم زدران کا شکار کیا۔ صدیق اللہ اتل (16) اور کپتان حشمت اللہ شاہدی (0) یکے بعد دیگرے آوٹ ہوئے۔ عظمت اللہ عمرزئی نے مزاحمت کرنے کی کوشش کی لیکن 18 سکور بنانے کے بعد آوٹ ہوگئے ۔ اس کے بعد وکٹیں گرتی رہیں اور سکور میں بھی اضافہ ہوتا رہا۔

افغانستان کی جانب سے رحمت شاہ نے 92 گیندوں پر نو چوکے اور ایک چھکا لگا کر سب سے زیادہ 90 رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے کگیسو ربادا نے 36 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ لونگی نگیڈی اور ویان مولڈر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ نے ریان رکیلٹن کی سنچری کی مدد سے 6 وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز بنائے تھے۔ ریان رکیلٹن کی سنچری کے علاوہ کپتان ٹیمبا بووما نے 58 جبکہ ایڈن مارکرم نے 52 رنز بنائے۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION