01:37 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

چیمپئنز ٹرافی: جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

180 رنز کا ہدف جنوبی افریقہ کی ٹیم نے تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے راسی وین ڈیر ڈوسن 72 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ جبکہ ہینرک کلاسن نے 64 رنز بنائے۔ جوفرا آرچر نے دو جبکہ عادل رشید نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلش ٹیم 179 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ جو روٹ سینتیس، بین ڈکٹ چوبیس رنز بناسکے۔ اس کے علاوہ جمی سمتھ صفر، ہری بروک انیس، لائم نو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے مارکو جینسن اور مولڈر نے 3، 3 جبکہ مہاراج نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

آخری میچ میں فتح کے بعد گروپ بی میں جنوبی افریقہ پہلے جبکہ آسٹریلیا دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION