11:46 , 27 جولائی 2025
Watch Live

چیمپئنز ٹرافی سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو جیت کیلئے 265 رنز کا ہدف دیدیا

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو 265 رنز کا ہدف دے دیا۔

دبئی میں ہونے والے اس میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو کنگروز کی پہلی وکٹ صرف چار رنز پر ہی گرگئی۔ اس کے بعد دوسری وکٹ 54 پر گری۔ اس کے بعد وکٹیں گرنے کے ساتھ ساتھ رنز میں بھی اضافہ ہوتا رہا اور مقرر 50 اوورز میں آسٹریلیا نے 264 رنز بنالیے۔

آسٹریلیا کی جانب سے کپتان اسٹیو اسمتھ 73 ، الیکس کیری 61 جبکہ ٹریوس ہیڈ 39 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

بھارت کی جانب سے محمد شامی تین، ورون چکرا ورتھی اور رویندر جڈیجہ نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جبکہ ہاردک پانڈیا اور اکشر پٹیل نے ایک ، ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION