05:33 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کے بعد جوز بٹلر نے استعفیٰ دیدیا

انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے باہر ہونے کے بعد وائٹ بال کپتانی سے استعفیٰ دے دیا۔

انگلینڈ کی ٹیم بدھ کے روز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں افغانستان کے ہاتھوں آٹھ رنز سے شکست کے بعد آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے باہر ہوگئی، جبکہ اس سے پہلے انہوں نے اپنے روایتی حریف آسٹریلیا سے بھی شکست کھائی تھی۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق "34 سالہ جوز بٹلر جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے آخری گروپ میچ میں انگلینڈ کی قیادت کریں گے جو ہفتے کو کھیلا جائے گا۔”

انہوں نے مزید کہا، "میرے لیے اور ٹیم کے لیے یہ وقت درست ہے۔”

یاد رہے کہ جوز بٹلر نے 2022 کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں انگلینڈ کو فتح دلائی تھی، جو ان کے کپتان کے طور پر پہلا ٹورنامنٹ تھا۔

تاہم اس کے بعد ٹیم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اور 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں انہوں نے نو میں سے چھ میچ ہارے۔

جوز بٹلر کی کپتانی میں انگلینڈ کو 44 ایک روزہ میچز میں سے 18 میں کامیابی اور 25 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایک میچ ڈرا ہوا۔

ٹی 20 انٹرنیشنل میں ان کا ریکارڈ بہتر ہے، جہاں انہوں نے 51 میچز میں سے 26 میں فتوحات، 22 میں شکست اور تین میچز بغیر نتیجہ کے ختم ہوئے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION