چیمپئنز ٹرافی میں ناکامی! ایک اور سینئر کھلاڑی نے ریٹائرمنٹ لے لی

بنگلہ دیش کے تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز مشفیق الرحیم نے ون ڈے انٹرنیشنل (ODI) کرکٹ سے باضابطہ طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بنگلہ دیش کی مایوس کن کارکردگی کے بعد سامنے آیا۔
36 سالہ کرکٹر نے سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے لکھا:
"آج میں ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہو رہا ہوں۔ الحمدللہ ہر چیز کے لیے۔ ہماری عالمی کامیابیاں محدود رہی ہوں گی، مگر میں نے ہمیشہ اپنے ملک کے لیے 100 فیصد سے زیادہ دیانت داری اور لگن کے ساتھ کھیلا۔”
مشفیق الرحیم نے 2005 میں ڈیبیو کیا اور اپنے 20 سالہ ون ڈے کیریئر میں 274 میچز کھیل کر 7,795 رنز بنائے۔ ان کے ریکارڈ میں 9 سنچریاں اور 49 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
رحیم کی سب سے یادگار کارکردگی 2007 کے آئی سی سی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف رہی، جہاں انہوں نے ناقابل شکست 56 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو تاریخی فتح دلائی۔
مشفیق الرحیم کے علاوہ آسٹریلیا کے تجربہ کار بلے باز سٹیوسمتھ نے بھی ایک روز قبل اپنی ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، جب آسٹریلیا چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں باہر ہو گیا تھا
وفاق اور خیبرپختونخوا کے تنازع میں بلوچستان کی انٹری، وزیراعلیٰ نے بلٹ پروف گاڑیاں مانگ لیں
وفاقی حکومت اور خیبرپختونخوا کے درمیان پولیس کی بلٹ پروف گاڑیوں کے تنازع میں بلوچستان حکومت بھی کود پڑی۔ وزیراعلیٰ…19 گھنٹے پہلےکراچی رن وے تین گھنٹے روزانہ بند رکھنے کا فیصلہ
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ کا ایک رن وے 5 نومبر سے 24…1 دن پہلےطلال چودھری کی کے پی حکومت پر تنقید، بلٹ پروف گاڑیوں کی واپسی پر شدید ردعمل
وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کو شدید تنقید…2 دن پہلےعدالت نے علی امین گنڈا پور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے خلاف جاری شراب…2 دن پہلے
مریم نواز کا ہنرمند نوجوانوں کے لیے فری پرواز کارڈ منصوبہ
پنجاب حکومت نے صنعتی ترقی اور روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے۔ صوبائی حکومت نے ہنرمند…2 گھنٹے پہلےخیبر پختونخوا کے سابق وزیروں کے زیر استعمال کئی سرکاری گاڑیاں
خیبر پختونخوا کی سابق کابینہ کے بیشتر ارکان کے پاس اب بھی سرکاری گاڑیاں موجود ہیں جنہیں ابھی تک واپس…3 گھنٹے پہلےکراچی میں غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف سرچ آپریشن
کراچی میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف پولیس نے سرچ آپریشن کیا جس کے دوران 45 افراد کو…5 گھنٹے پہلےپاکستان نیوی کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف شاندار آپریشن
پاکستان نیوی نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف شاندار آپریشن کرتے ہوئے 972 ملین ڈالرز مالیت کی منشیات ضبط کرلی، جو…5 گھنٹے پہلے
روس پر امریکی پابندیاں، ٹرمپ کو جنگ کے خاتمے کی امید
امریکا نے روس پر نئی پابندیاں عائد کردیں جن کا…49 منٹس agoمریم نواز کا ہنرمند نوجوانوں کے لیے فری پرواز کارڈ منصوبہ
پنجاب حکومت نے صنعتی ترقی اور روزگار کے مواقع بڑھانے…2 گھنٹے agoاسرائیلی پارلیمنٹ کا مغربی کنارے کو ضم کرنے کا بل
اسرائیلی پارلیمنٹ نے مقبوضہ مغربی کنارے کو اسرائیل میں شامل…3 گھنٹے agoخیبر پختونخوا کے سابق وزیروں کے زیر استعمال کئی سرکاری گاڑیاں
خیبر پختونخوا کی سابق کابینہ کے بیشتر ارکان کے پاس…3 گھنٹے ago