08:59 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

چیمپئنز ٹرافی: پاکستان، بنگلا دیش کا میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

راولپنڈی میں بارش کے باعث چیمپئنز ٹرافی میں قومی ٹیم کی واحد جیت کی امید بھی دم توڑنے لگی۔ بنگلا دیش کے خلاف ہونے والا میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

راولپنڈی میں وقفے وقفے سے بارش کی وجہ سے ابھی تک ٹاس بھی نہ ہوسکا جو 1 بج کر 30 منٹ پر ہونا تھا۔ 2 بجے امپائرز نے گراونڈ کا معائنہ کیا لیکن میچ شروع کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔

اگر میچ بارش کی نذر ہوا تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا جائے گا۔ جس کے بعد چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بنگلا دیش کا سفر تمام ہو جائے گا۔ دونوں ٹیمیں اپنے پہلے دو میچز ہار چکی ہیں۔

گروپ اے میں سے بھارت اور نیوزی لینڈ نے دو، دو میچز جیتنے کے بعد سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے جبکہ گروپ بی میں سے ابھی تک کسی ٹیم نے کوالیفائی نہیں کیا ہے۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION