10:14 , 27 جولائی 2025
Watch Live

چیمپئنز ٹرافی: پاکستان اور بنگلا دیش کا میچ بارش کے باعث منسوخ

راولپنڈی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بنگلا دیش کا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔

دفاعی چیمپئن اور میزبان پاکستان کا چیمپئنز ٹرافی میں بغیر کسی جیت کے سفر تمام ہوا۔ پاکستانی ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں پہلا میچ نیوزی لینڈ اور دوسرا بھارت سے ہاری۔ پاکستان اور بنگلا دیش کو ایک ایک پوائنٹ ملا، پاکستان گروپ میں آخری نمبر پر ہے۔

راولپنڈی میں وقفے وقفے سے بارش کی وجہ سے ٹاس بھی نہ ہوسکا۔

واضح رہے کہ گروپ اے میں سے بھارت اور نیوزی لینڈ نے دو، دو میچز جیتنے کے بعد سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے جبکہ گروپ بی میں سے ابھی تک کسی ٹیم نے کوالیفائی نہیں کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION