05:08 , 27 جولائی 2025
Watch Live

چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کو بڑا دھچکا، فخر زمان ایونٹ سے باہر

چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کو بڑا دھچکا، فخر زمان ایونٹ سے باہر

پاکستان کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا، جارح مزاج اوپنر فخر زمان انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق فخر زمان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے، جس کے باعث وہ دبئی روانہ ہونے والی قومی ٹیم کے ہمراہ سفر نہیں کر رہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فخر زمان کے متبادل کھلاڑی کو اسکواڈ میں شامل کرنے کے لیے آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی سے رابطہ کر لیا ہے۔

فخر زمان کو فوری طور پر لاہور ہائی پرفارمنس سینٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جہاں ان کی مکمل اسسمنٹ کے بعد ان کی بحالی پر کام کیا جائے گا۔

فخر زمان پاکستان کے لیے ایک اہم بیٹر سمجھے جاتے ہیں، خاص طور پر ون ڈے فارمیٹ میں ان کی کارکردگی شاندار رہی ہے۔ ان کی غیر موجودگی میں ٹیم کی بیٹنگ لائن پر دباؤ بڑھ سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION