02:56 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

چیمپئنز ٹرافی کا بڑا میچ بارش کی نذر ہو گیا

راولپنڈی: موسلادھار بارش کے باعث آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ساتواں میچ منسوخ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں بارش کے باعث آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کا ٹاکرا نہ ہو سکا۔ دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔ میچ آفیشلز کا کہنا ہے کہ گراؤنڈ گیلا ہونے کے باعث کھیل ممکن نہیں رہا۔ بارش نے کرکٹ فینز کی امیدوں پر بھی پانی پھیر دیا۔ مسلسل بارش کے باعث میچ کا ٹاس بھی نہ ہوسکا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ اپنا پہلا میچ جیت چکی ہیں۔ بارش کے باعث پاکستان اور بنگلا دیش کا میچ بھی متاثر ہو سکتا ہے۔ آج پاکستان ٹیم کا پریکٹس سیشن بھی منسوخ ہو گیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION