03:27 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں پاکستان کو عبرتناک شکست کا سامنا

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 60 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق 321 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 260 رنز پر آوٹ ہوگئی۔ پاکستان کی طرف سے خوشدل شاہ 69 جبکہ بابر اعظم 64 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ سلمان علی آغا نے بھی 42 رنز بنائے۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرر 50 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 321 رنز بنائے تھے۔ بلیک کپ کی جانب سے ول یانگ نے 107 ، گلین فلپس 61 جبکہ ٹام لیتھم 118 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور حارث روف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ ابرار احمد نے ایک شکار کیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION