10:16 , 27 جولائی 2025
Watch Live

چیمپئنز ٹرافی2025 : انجری کے باعث کون سے کھلاڑی باہر ہو ئے؟

پاکستان میں 19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے لیے متعدد کھلاڑیوں کو انجریوں کے باعث دستبردار ہونا پڑا ہے۔ تقریباً 10 کھلاڑی مختلف ٹیموں سے باہر ہو چکے ہیں جن میں کچھ بڑے نام بھی شامل ہیں۔

پاکستان کے صائم ایوب کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران دائیں ٹخنے کی ہڈی میں فریکچر ہوگیا تھا، جس کے نتیجے میں وہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے فٹ نہیں ہوسکیں گے اور انہیں ایک ماہ سے زائد عرصے تک کرکٹ سے باہر کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کے حارث رؤف کو نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے خلاف جاری سہ فریقی سیریز میں چیمپئنز ٹرافی کے آغاز سے صرف 11 دن قبل انجری کا شکار ہوئے۔

آسٹریلوی کھلاڑیوں میں پیٹ کمنز (ٹخنے کی انجری)، جاش ہیزلووڈ (پسلی اور پٹھے کی انجری) پہلے ہی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوچکے ہیں، جبکہ مچل مارش بھی کمر کی تکلیف کی وجہ سے پہلے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکے تھے۔ مزید برآں، آسٹریلیشیا کو مچل اسٹارک کی غیر موجودگی کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے، جنہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔

جنوبی افریقہ کے اینریچ نورٹجے کو کمر کی تکلیف کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر کردیا گیا ہے اور ان کی جگہ 30 سالہ کوربن بوش کو شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ جنوبی افریقہ کی تیز گیند بازی لائن اپ کو ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے جب گلینڈ کوٹزی بھی اپنے کولہے میں کھنچاؤ کی وجہ سے چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے ہیں۔

افغانستان کے 18 سالہ اسپنر اے ایم غزنفر بھی چیمپئنز ٹرافی میں حصہ نہیں لے سکیں گے کیونکہ ان کے لور بیک کی ہڈی میں فریکچر آیا ہے۔

انگلینڈ کے جیکب بیٹھل کو بھی بائیں ہمسٹرنگ کی انجری کی وجہ سے باہر کر دیا گیا ہے اور ان کی جگہ ٹام بینٹن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

اسی دوران بھارت کے فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ بھی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے باہر ہوگئے ہیں۔ وہ آخری ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے تھے اور اس دوران ان کو کمردرد کی شکایت ہوئی تھی۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION