10:37 , 22 اکتوبر 2025
Watch Live

چیمپیئنز ٹرافی: ڈیوٹی سے انکار پر درجنوں سکیورٹی اہلکار برطرف

لاہور: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی سکیورٹی ڈیوٹی سے انکار پر پہلی بار 100 سے زائد پولیس اہلکار ایک ساتھ نوکری سے برطرف ہوگئی۔

حکام کے مطابق اینٹی رائیٹ فورس کے اہلکاروں کو چیمپئنز ٹرافی کی سکیورٹی ڈیوٹی سے انکار پر برطرف کیا گیا۔ اہلکاروں کو ڈی آئی جی آپریشنز کے حکم پر برطرف کیا گیا۔

برطرف کیے جانے والے اہلکار چیمپئنز ٹرافی کی سکیورٹی ڈیوٹی سے غیر حاضر رہے۔ متعدد اہلکاروں نے سکیورٹی ڈیوٹی پر آنے سے انکار کیا جبکہ کچھ اہلکار کرکٹ میچز کی سکیورٹی ڈیوٹی پر نہ آنے کے بہانے بناتے رہے۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ فرائض کی انجام دہی میں غفلت اور لاپرواہی برتنے والوں کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں۔

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION