10:51 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

چینی کی قیمت بے قابو، رمضان میں 200 روپے فروخت ہونے کا خدشہ

ملک میں چینی کی قیمت بے قابو ہوگئی۔ چینی 175 روپے کلو بکنے لگی۔ رمضان میں دو سو روپے فروخت ہونے کا خدشہ ہے۔

50 کلو کا تھیلا 800 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔ جس کی وجہ سے ہول سیل دکانیں 152 روپے فی کلو کے حساب سے چینی فروخت کر رہی ہیں لیکن دیہاتوں اور بازاروں میں قائم دکاندار چینی 165 سے 175 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کر رہے ہیں۔ رمضان میں چینی کی قیمت 200 روپے کلو ہونے کا خدشہ ہے۔

چینی کی قیمت میں اضافے سے عام آدمی کے لیے چینی خریدنا مشکل ہو گیا ہے۔ چینی کی قیمت میں اضافے کے باعث اس سے تیار ہونے والی اشیاء کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔

دوسری جانب چینی تاجروں کا کہنا ہے کہ مافیا نے چینی کی قیمت بڑھا دی ہے۔ مختلف واٹس ایپ گروپس بنائے جاتے ہیں جہاں چینی کا ریٹ جاری کیا جاتا ہے تو مارکیٹ میں آواز بن جاتی ہے اور چینی کی قیمت بڑھ جاتی ہے۔ چینی کے بڑے ڈیلر اس میں ملوث ہیں اور پاکستان کے سرکاری اداروں کو اُن کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔ سبزیوں، پھلوں، پولٹری، تیل اور دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے سے وہ پہلے ہی پریشان ہیں۔ چینی کی قیمت کچھ دنوں سے کنٹرول میں تھی لیکن اب اس کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔

 

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION