03:43 , 8 نومبر 2025
Watch Live

چین نے امریکہ جانے والے اپنے شہریوں کیلئے سفری ہدایات جاری کر دیں

بیجنگ: چین نے امریکہ سفر کرنے والے اپنے شہریوں کے لیے سفری ہدایات جاری کر دیں۔

چینی وزارت ثقافت و سیاحت کے مطابق، امریکہ کے سفر سے متعلق چینی سیاحوں کو خطرات کا جائزہ لینے اور احتیاط سے سفر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزارت نے اس کی وجہ امریکہ سے کشیدہ تجارتی تعلقات اور داخلی سیکیورٹی کی صورتحال کو قرار دیا ہے۔

چینی وزارت تعلیم نے بھی اپنے شہری طلبہ کو خبردار کیا ہے، خاص طور پر امریکی ریاست اوہائیو میں زیر غور ایک بل کا ذکر کیا جس میں چین کے خلاف منفی دفعات شامل ہیں، جو چین اور امریکی یونیورسٹیوں کے درمیان تعلیمی تبادلوں اور تعاون پر پابندیاں عائد کرنے کی کوششیں کر رہا ہے۔ وزارت نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ امریکی یونیورسٹیوں میں داخلہ لیتے وقت خطرات کا بغور جائزہ لیں۔

چین کی جانب سے یہ سفری ہدایات اس وقت جاری کی گئی ہیں جب چین نے امریکہ سے آنے والی تمام درآمدات پر ٹیرف 84 فیصد بڑھا دیا ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION