09:15 , 22 اکتوبر 2025
Watch Live

ڈالر اور پاؤنڈ کی قیمت گر گئی، بالترتیب 141 اور175 پر آگیا!

ڈالر

گوگل کے کرنسی کنورٹر نے پورےپاکستان میں سنسنی پھیلا دی،یک دم غیر ملکی کرنسیوں کی قیمت کئی سو روپے گِرا دی،گوگل کرنسی کنورٹرنےپاکستانی روپے (PKR) کے مقابلے میں امریکی ڈالر، متحدہ عرب امارات درہم، سعودی ریال اور قطری ریال کی قیمتیں گِرا دیں،امریکی ڈالر کی قیمت 140.89 پاکستانی روپے دکھائی، جو کہ حقیقت میں 277 روپےسے زیادہ تھی۔

اس کے علاوہ، گوگل کے کرنسی کنورٹر نے پاؤنڈ کی قیمت 174 روپے، یو اے ای درہم کو صرف 38.36 روپے، سعودی ریال کو 37.56 روپے، اور قطری ریال کو 38.66 روپےدکھایا، جبکہ حقیقی نرخوں کے مطابق،پاؤنڈ تقریباََ 350روپے، یو اے ای درہم 76.50 روپے، سعودی ریال 74.75روپے، اور قطری ریال تقریباً 70 روپے پر دستیاب ہیں۔

 

 

یہ غیر متوقع اور غلط ریٹس متعدد سمندر پار پاکستانیوں، تاجروں اور کاروباری افراد کے لیے الجھن کا باعث بنے، جو گوگل کے کرنسی کنورٹر پر انحصار کرتے ہیں۔ اس غلطی نے خاص طور پر ان افراد کو پریشان کیا جو کرنسی ایکسچینج اور ریمیٹنس کے معاملات میں مصروف تھے، کیونکہ انھیں یہ گمان ہوا کہ یہ ریٹس درست ہیں۔

یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ غلط ریٹس صرف گوگل کے کرنسی کنورٹر میں خرابی کی وجہ سے دکھائی دی تھیں، جس کے سبب صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

 

⇐ریئل ایکسچینج ریٹس

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION