12:30 , 28 جولائی 2025
Watch Live

ڈاکٹر کا اسسٹنٹ کو مریض کو مارنے کا حکم دینے کا آڈیو کلپ وائرل

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع لاتور میں 2021 کے دوران کوویڈ-19 کی لہر کے دوران ایک افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں سرکاری اسپتال کے سینئر ڈاکٹر پر مریض کو جان بوجھ کر مارنے کی ہدایت دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر ایک آڈیو کلپ وائرل ہوئی ہے، جس میں ادگیر گورنمنٹ اسپتال کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سرجن ڈاکٹر ششی کانت دیشپانڈے کو مبینہ طور پر یہ کہتے سنا جا سکتا ہے: "کسی کو اندر نہ آنے دو، بس اس مسلمان عورت کو مار دو”۔

آڈیو میں کووڈ کیئر سینٹر میں تعینات ڈاکٹر ششی کانت ڈانگے محتاط لہجے میں جواب دیتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ مریضہ کوثر فاطمہ کی آکسیجن پہلے ہی کم کر دی گئی تھی۔

واقعے کی رپورٹ مریضہ کے شوہر غیاث الدین کی شکایت پر درج کی گئی، جنہوں نے مذہبی بنیادوں پر بدنیتی پر مبنی اقدام اور جان بوجھ کر قتل کی سازش کے الزامات عائد کیے ہیں۔ پولیس نے ڈاکٹر دیشپانڈے کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے ان کا موبائل فون بھی قبضے میں لے لیا ہے۔

پولیس اس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے، جو وبا کے دوران اسپتالوں میں بدانتظامی اور ممکنہ طبی جرائم کے حوالے سے سنگین سوالات اٹھا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION