05:11 , 27 جولائی 2025
Watch Live

ڈاکٹر ذاکر نائیک دوبارہ پاکستان پہنچ گئے!

ڈاکٹر ذاکر نائیک

ممتاز اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک ایک بار پھر مختصر نجی دورے پر پاکستان پہنچ گئے، جہاں انہوں نے مختلف مذہبی اور سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔

24 فروری کو ڈاکٹر ذاکر نائیک نے فیس بک اور انسٹاگرام پر اپنی پاکستان آمد سے متعلق اطلاع دی اور ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ 22 فروری کو جامعۃ الرشید کے دورے پر پہنچے۔

دورے کے پہلے روز کراچی میں واقع جامعۃ الرشید اور الغزالی یونیورسٹی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے یونیورسٹی انتظامیہ اور اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں۔ انہیں مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کروایا گیا، جہاں انہوں نے انتظامات کو سراہا۔

اس موقع پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے یونیورسٹی کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کو جدید سہولیات فراہم کرنے کے لیے نئے آلات عطیہ کرنے کا اعلان بھی کیا۔

کراچی میں قیام کے دوران انہوں نے دیگر مذہبی علما سے بھی ملاقات کی اور اپنی ملاقاتوں کی تفصیلات سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے شیئر کیں۔

25 فروری کو انہوں نے لاہور میں جماعت اسلامی کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن سے ملاقات کی۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے بھی ملاقات کی تصویر فیس بک پر شیئر کی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION