05:33 , 8 نومبر 2025
Watch Live

ڈرائیورز ہوجائے ہوشیار! ٹریفک چالان 5 ہزار سے 5 لاکھ؟

ٹریفک

حکومت سندھ نے کراچی میں ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کے لیے بڑے پیمانے پر اصلاحات کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے بتایا ہے کہ یکم جون 2025 سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر کم از کم 5 ہزار روپے اور زیادہ سے زیادہ 5 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا تھا کہ اصلاحاتی عمل مکمل ہو چکا ہے اور اب اس پر سختی سے عمل درآمد ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے، چاہے کوئی امیر ہو یا عام شہری، سب کو قوانین کا احترام کرنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION