02:33 , 28 جولائی 2025
Watch Live

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کے لئے خوشخبری

ڈرائیونگ لائسنس

گوجرانوالہ – شہریوں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس بنوانا اب پہلے سے زیادہ آسان ہو گیا ہے۔ ٹریفک پولیس نے شہر میں چھ نئے "رہبر سینٹرز” قائم کر دیے ہیں، جہاں لائسنس کے اجرا اور تجدید کا عمل مزید تیز اور سہل بنایا گیا ہے۔

چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) عائشہ بٹ نے ان سینٹرز کا افتتاح کیا، جو جدید ٹیکنالوجی اور "اسمارٹ آفس ماڈل” کے تحت تیار کیے گئے ہیں۔ ان سینٹرز میں لرنر، انٹرنیشنل، لائٹ اور ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکل (LTV/HTV) لائسنس سمیت ڈپلیکیٹ اور موٹر سائیکل لائسنس کی سہولیات دستیاب ہیں۔

اس اقدام کا مقصد نہ صرف عوام کو بہتر خدمات فراہم کرنا ہے بلکہ شہر میں محفوظ ڈرائیونگ کلچر کو فروغ دینا بھی ہے۔ گوجرانوالہ جیسے بڑے شہر میں، جہاں آبادی 23 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور روزانہ لاکھوں گاڑیاں، خاص طور پر موٹر سائیکلیں سڑکوں پر ہوتی ہیں، اس طرح کے مراکز کی اشد ضرورت تھی۔

ابتدائی طور پر تین سینٹرز دستگیر چوک، چونڈہ قلعہ اور جناح انٹرچینج پر فعال کر دیے گئے ہیں۔ تمام سینٹرز جدید وائرلیس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم سے لیس ہیں، جو درخواست دہندگان کو تیز رفتار اور مؤثر سہولت فراہم کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION