12:21 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

ذیابیطس میں ہنگامی حالت سے بچانے والی انقلابی ڈیوائس متعارف

ایم آئی ٹی انجینئرز نے ایک خودکار ڈیوائس تیار کی ہے جو ٹائپ 1 ذیابیطس کے مریضوں میں خطرناک حد تک بلڈ شوگر کم ہونے (ہائپوگلیسیمیا) کی صورت میں گلوکاگن ہارمون خود بخود خارج کر کے جان بچا سکتی ہے۔

یہ ڈیوائس ان مریضوں کے لیے مفید ہے۔ جنہیں بلڈ شوگر کم ہونے کا احساس نہیں ہوتا اور جو نیند کے دوران ہائپوگلیسیمیا کا شکار ہوتے ہیں۔ یا چھوٹے بچے جو خود انجیکشن نہیں لگا سکتے

ایم آئی ٹی کے پروفیسر ڈینیئل اینڈرسن کے مطابق، اس ڈیوائس کا مقصد مریضوں اور والدین کو ہائپوگلیسیمیا کے مسلسل خوف سے نکالنا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی مستقبل میں ایپینفرائن جیسی ایمرجنسی ادویات کی ترسیل کے لیے بھی استعمال کی جا سکے گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION