11:02 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

ڈیوڈ وارنر کی شوبز انڈسٹری میں انٹری

آسٹریلیا کے سابق کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ کر سب کو حیران کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، ڈیوڈ وارنر اس سال آئی پی ایل کیلئے دستیاب نہیں تھے اور اس کی وجہ ان کا تیلگو فلم انڈسٹری میں کام کرنا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، آسٹریلوی کرکٹر تیلگو فلم انڈسٹری میں اپنی اداکاری کا آغاز کر رہے ہیں اور وہ "رابن ہوڈ” نامی فلم میں اپنے اداکاری کے جوہر دکھائیں گے، جو میتھری مووی میکرز کے بینر تلے بنائی جا رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، میتھری مووی میکرز وہی کمپنی ہے جس نے بلاک بسٹر فلم "پشپا 2” بنائی ہے۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ایک پروموشنل ایونٹ میں فلم سازوں نے بھی انکشاف کیا کہ ڈیوڈ وارنر جلد ہی بڑے پردے پر اپنا ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION