ویب ڈیسک
|
8 مہینے پہلے
ڈیوڈ وارنر نے بھارتی ایئر لائن کو کھری کھری سنا دی

آسٹریلیا کے سابق اسٹار کرکٹر ڈیوڈ وارنر بھارتی ایئر لائن پر برہم ہوگئے، کہا جب پائلٹ موجود نہیں تھا تو جہاز اڑانے کی جرات کیوں کی گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، ڈیوڈ وارنر جو اس وقت بھارت میں موجود ہیں، بنگلورو ایئرپورٹ پر کئی گھنٹے پرواز کا انتظار کرتے رہے۔ رپورٹ کے مطابق، ڈیوڈ وارنر اور دیگر مسافر کئی گھنٹے جہاز میں بیٹھے رہے، کیونکہ جہاز اڑانے کیلئے پائلٹ دستیاب نہیں تھا۔
گھنٹوں کی تکلیف دہ تاخیر کے بعد، سابق آسٹریلوی کرکٹر نے اپنے غصے کا اظہار سوشل میڈیا پر کیا اور بھارتی ایئر لائن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
ڈیوڈ وارنر نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، "ہم ایک ایسے جہاز میں سوار ہیں جس میں پائلٹ ہی موجود نہیں، اور ہم گھنٹوں سے جہاز میں بیٹھے ہیں۔”
انہوں نے ایئر لائن انتظامیہ سے سوال کیا، "جب آپ کے پاس پائلٹ نہیں تھا تو آپ نے مسافروں کو جہاز میں کیوں سوار کیا؟”












