03:27 , 8 نومبر 2025
Watch Live

بھارت 20 سال سے پاکستان میں دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت گزشتہ 20 برس سے پاکستان میں دہشت گردی کو منظم طریقے سے فروغ دے رہا ہے، جس کے شواہد اقوام متحدہ سمیت عالمی فورمز پر پیش کیے جا چکے ہیں۔

سیکرٹری داخلہ آفتاب درانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت نہ صرف دہشت گردوں کو مالی معاونت فراہم کرتا ہے بلکہ ان کی منصوبہ بندی اور ٹارگٹس بھی خود طے کرتا ہے۔ خضدار اسکول بس حملے سمیت بلوچستان میں متعدد واقعات میں بھارت کا خفیہ نیٹ ورک "فتنہ الہندوستان” ملوث پایا گیا ہے۔

جنرل احمد شریف کے مطابق، کلبھوشن یادیو اور گرفتار دہشت گردوں نے بھارتی ایجنسیوں سے تعلق اور ہدایات کا اعتراف کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صرف پچھلے ایک سال میں بلوچستان میں مزدوروں، مسافروں، درزیوں اور بچوں سمیت درجنوں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق 21 مئی 2025 کو خضدار اسکول بس پر حملے میں 6 بچے شہید جبکہ 51 زخمی ہوئے۔ 12 اپریل کو نوشکی میں 12 مزدور شہید ہوئے۔ 9 مئی کو گوادر میں 4 حجام قتل کیے گئے۔ 14 فروری کو ہرنائی میں 10 افراد شہید ہوئے۔ اسی طرح 6 سے 7 مئی کو بھارتی حملہ آوروں نے مساجد پر حملے کیے۔

ترجمان نے کہا کہ فتنہ الہندوستان بھارت کا اصل دہشت گرد چہرہ ہے، لیکن پاکستان کے عوام اور سیکیورٹی ادارے ایسے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہوں گے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION